ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگست تک ایل اوسی پر 285بار ہوئی جنگ بندی کی خلاف ورزی:ارون جیٹلی کااعتراف،بی جے پی کے دورِحکومت میں پاکستانی دراندازی پراٹھ سکتے ہیں سوال

اگست تک ایل اوسی پر 285بار ہوئی جنگ بندی کی خلاف ورزی:ارون جیٹلی کااعتراف،بی جے پی کے دورِحکومت میں پاکستانی دراندازی پراٹھ سکتے ہیں سوال

Sat, 05 Aug 2017 12:11:12    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر دفاع ارون جیٹلی نے جمعہ کو لوک سبھا میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر اگست تک 285جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔وہیں 2016میں کل 228جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تھی، اس کے علاوہ بین الاقوامی سرحد پر 221مرتبہ خلاف ورزی ہوئی تھی۔واضح ہوکہ کانگریس کے دورمیں دراندازی پربی جے پی سخت تنقیدکیاکرتی تھی اوراس کے لیڈران پاکستان کواسی بھاشامیں جواب دینے کی بات کہتے تھے ۔ایسے میں سرحدوں کی حفاظت میں خوداس پرناکام رہنے کاالزام لگ سکتاہے اوراپوزیشن پارٹیاں اس پرگھیرسکتی ہیں۔ارون جیٹلی نے بتایاکہ سینسر، ریڈار اور سیکورٹی ایجنسیوں کی وجہ سے ہم نے کئی بار مداخلت کو روکا۔جمعہ کو کانگریس لیڈر راجیو شکلا بولے کہ سشما نے میری تقریر پر تنقید کی تھی، میں نے اپنی تقریر میں سی پی ای سی کا ذکر ہی نہیں کیا۔وزیر خارجہ کے بیان سے میری تقریر کی ہر طرف بحث ہو رہی ہے۔غور طلب ہے کہ سشماسواج نے جمعرات کو راجیو شکلا کی تقریر کا ذکر کیا تھا۔


Share: